اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری نہ ہوسکی تاہم قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظور کر لی گئیں جبکہ ای تحفظ بل 2023ء کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔
پرسنل پروٹیکشن بل کی کابینہ نے اصولی منظوری دیدی اور ای سی ایل سے مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں احتساب عدالتوں کی تنطیم نو کی منظوری دیدی گئی جبکہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی بھی منظوری دیدی۔
دوران اجلاس کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔
کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















