Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی 14 اگست سے سیاسی سفر کا آغاز کرے گی، فردوس عاشق اعوان

 فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی 14 اگست سے سیاسی سفر کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس سیاسی جماعت کا ڈومیسائل لاہور کا ہو وہی جماعت سیاسی افق پر چمکتی ہے، گھٹن زدہ سیاسی ماحول کے اندر استحکام پاکستان پارٹی کا وجود تازہ ہوا کا جھونکا بننے جارہا ہے۔

ترجمان آئی پی پی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ملک کی معیشت اور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر روان دواں رہنے کے لئے بنایا گیا ہے

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا اکیس نکاتی منشور عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کا ضامن ہے، استحکام پاکستان پارٹی 14 اگست سے سیاسی سفر کا آغاز کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے دن استحکام پاکستان پارٹی کے ملک بھر میں تمام دفاتر کو آپریشنل کردیا جائے گا، اگست کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز مین یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 اگست کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم کے ساتھ پارٹی پرچم بھی لگائے جائیں گے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی یوم پاکستان کے دن سے اپنی بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات کردیں ہیں۔

متعلقہ خبریں