Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے پاکستان کے 2.4 بلین ڈالر قرض رول اوور کردیے، اسحاق ڈار کی تصدیق

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چینی ایگزم بینک نے پاکستان کا 2.4 بلین ڈالر قرض رول اوور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو چینی بینک کو اگلے 2 سال میں 2.4 بلین امریکی ڈالر قرض ادا کرنا تھا۔

انکا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں 1.2 بلین ڈالر اور 2023-25 میں 1.2 بلین ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے مؤخر کردیا، چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا اور وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کیلئے ازسر نو شرائط و ضوابط کی منظوری دیدی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔

  ذرائع کے مطابق قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں