بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
باصلاحیت اداکارہ اس وقت اپنے اداکاری کے کیریئر کے ایک بہترین دور سے گزر رہی ہیں، کریتی سینن نے اپنی طاقتور پرفارمنس اور قابل ذکر فلموں سے خود کو ہندی سنیما کی سب سے زیادہ مطلوب خاتون ستاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے۔
اداکارہ کریتی سینن27 جولائی 1990ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بالی وڈ سال 2014 میں قدم رکھا تاہم فلم’’ ہیروپنتی‘‘ سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا اور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے بہترین فی میل ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















