نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتحادی حکومت میں مشاورت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں نے سیاسی شخصیت کو ہی نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق کیا۔
پیپلز پارٹی نے تین اور (ن) لیگ نے چار نام پیش کیے، دونوں جماعتوں کے درمیان کسی نام پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوا۔
دونوں مذاکراتی ٹیموں نے اپنی قیادت سے رابطہ کر کے آصف زرداری اور نواز شریف کو تمام نام بھجوا دیے۔
آصف زرداری اور نواز شریف نگران سیٹ اپ کے حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔
اتفاق رائے کی صورت میں دیگر اتحادیوں سے نام شئیر کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















