Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا کے ساتھ منگنی کے حوالے سے راگھو چڈھا نے کیا اپنے خیالات کا اظہار

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ پرینیتی چوپڑا بہت جلد نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

اس جوڑے نے اپنی محبت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے رواں سال مئی میں باقاعدہ تمام رسم و رواج کے ساتھ منگنی کی جس کے بعد سے ان کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

نوجوان سیاست دان، جو عام طور پر اپنے انٹرویوز کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کبھی بات نہیں کرتے لیکن حال ہی میں اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران، پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ان کی منگنی کے بعد ان کی زندگی کیسے بدلی اس کے بارے میں کھل کر بتایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے میرے تمام ساتھ کارکن، پارٹی کے ساتھی اور دیگر مجھے شادی کے حوالے سے بہت زیادہ تنگ کرتے تھے لیکن پرینیتی سے منگنی کے بعد یہ سلسلہ کم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ سب جانتے ہیں کہ میں جلد شادی کرنے والا ہوں تاہم شادی کے حوالے سے دیگر تفصیلات شیئرکرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی ان کے دوستوں اور کنبے کی موجودگی میں نئی ​​دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

اس خوبصورت جوڑے نے بعد میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر جا کر منگنی کی تقریب کی بہت سی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق، راگھو اور پرینیتی نے پہلے ہی اپنی شادی کا مقام طے کر لیا ہے، اور جلد ہی شادی کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اگرچہ باصلاحیت اداکارہ اور نوجوان سیاست دان اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں خاموش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں