Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متعدد ہم منصبوں، عالمی راہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں ایران، ترکی، امریکہ، روس، او آئی سی، اقوام متحدہ و دیگر شامل تھے۔

ان رابطوں میں اسلامو فوبیا، باہمی تعلقات، بحر اسود میں خوراک کے تنازع پر بات چیت ہوئی۔

یوکرینی وزیر خارجہ کے دورے میں بلاول بھٹو زرداری نے نحر اسود خوراک کے تنازع میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

پاکستان ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار راے کی علامت نہیں ہے، ڈینش انتظامیہ سے اس حوالے سے کارروائی کی توقع کرتے ہیں، عالمی برادری کو مل کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی براے افغانستان نے 24، 25 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا۔

پاکستان بحارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید ترین مذمت کرتا ہے، یہ بیان بھارت کے ہمسایہ ممالک کی جانب جارحانہ رویے کی عکاسی ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کی بھرپور تیاریوں کے باوجود پاکستان بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے، آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔

یونان کشتی حادٹے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات پاکستان پہنچ گئی ہیں، یونانی انتظامیہ نے مطلر کیا ہے کہ لاشوں کے ڈی این اے کی میچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ان کے علاوہ کسی اضافی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتی منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں