Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دی دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کی منظوری دے دی گئی ہے جنہیں اب منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا۔ بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان روابط کو مزید مربوط بنانے کا فریم ورک شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم خفیہ معلومات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا۔ قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں