تیل و گیس کی دریافت میں ایک اوراہم پیش رفت، ماڑِی پٹرولیم نے بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی
تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں سترہ فیصد کی بچت ہوئی۔ نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم کے بیان کے مطابق ماڑِی پٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں تین سو چھیاسٹھ ارب روپے جمع کرائے، کمپنی کی مصنوعات کے باعث گیارہ ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔
چئِرمین ماڑی پٹرولیم کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی گئی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















