صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان میں سوئپ کرے گی، الیکشن کے بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 21لاکھ خاندانوں کو سندھ حکومت گھر دےرہی ہے، بلاول بھٹو کا وژن ہے ہر جگہ انڈسٹریل زونز بنائے جائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی صنعتی زون بنانے کی تجویز آئی ہے، فیصلہ کیا ہے سکھر انڈسٹریل زون کیلئے جگہ الاٹ کی جائے، صوبےکےعوام کو تمام سہولیات دی جائیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ چاہتےہیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان آئے، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے ہرجگہ صنعتی زون بنائے جائیں، کابینہ نے30سال کیلئےساسی کی گورننگ باڈی بنانےکی منظوری دی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ نےورکرزویلفیئربورڈملازمین کوبھی پنشن دینےکافیصلہ کیا، خواتین کی نمائندگی ہرکمیٹی میں ہونی چاہیے۔ سندھ کابینہ اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، سندھ کابینہ نے 30 سال کیلئے ساسی کی گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دی ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی گورننگ باڈی میں خواتین کو نمائندگی دینے کے حق میں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















