پاکستان کے معروف اداکار جنید نیازی نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار جنید نیازی نے اہلیہ شجیعہ نیازی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران شجیعہ نیازی نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ہمارا تعلق ایک ہی علاقے اور ایک ہی قبیلے ’نیازی‘ سے ہے، ہمارے گھر والے ایک دوسرے کو شادی سے پہلے سے جانتے تھے لیکن ہم دونوں کا براہِ راست کوئی رابطہ نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے سب سے پہلے جنید نیازی کے والد نے ٹیلی ویژن پر میرے پروگرام میں دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے میرے بارے میں تحقیق کی۔
شجیعہ نیازی نے کہا کہ ہماری شادی میں میرے کیریئر نے اہم کردار ادا کیا اور جب جنید کے والد نے میرے بارے میں تحقیق کی تو انہیں معلوم ہوا کہ ہم رشتے دار بھی ہیں اور پھر ہماری شادی کی بات چلی۔
دوسری جانب جنید نیازی نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آسٹریلیا سے پاکستان آیا تو میرے والد نے مجھے شجیعہ کی تصویریں دکھائیں جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی، میں اس وقت اپنی پڑھائی میں مصروف تھا تو میں نے والدین سے کہہ دیا کہ دیکھ لیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میری اس بات سے والدین کو لگا کہ میں راضی ہو گیا ہوں تو میری شادی طے کر دی۔
اداکار جنید نیازی نے کہا کہ جب شادی ہوئی تو اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہماری شادی اچانک اور بہت جلدی میں ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















