Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ساڑھے 23 ارب روپے مالیت کے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کی منظوری گئی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبہ کی آدھی آدھی لاگت برداشت کریں گے۔

 کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس کے انفراسٹرکچر بہتری کے 10 ارب 68 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے 14 ارب 25 کروڑ روپے کے عبدالخیل کلورکوٹ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی، خاران بلوچستان میں 27 ارب 75 کروڑ روپے لاگت سے گاروک ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی،61 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹ فیڈر کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کی منظوری دیدی، 1047 ارب روپے کی لاگت سے 1200 میگا واٹ چشمہ پانچ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کی اجازت دیدی۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کے تعمیر کے منصوبے کیلئے 12 ارب 33 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی، ایکنک نے ٹیکس وصولی بڑھانے کے منصوبے کیلئے 21 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ خبریں