سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی مدت میں اضافہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت غیر جانبدار ہے اگر ڈار نگران وزیراعظم بنتا ہے تو ٹوپی ڈرامہ ہوگا پھر تو شہبازشریف کو ہی وزیراعظم رہنے دیں اب یہ ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا نہ اسے قبول کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہے اپنے منشور سے الیکشن لڑیں گے، متحدہ مجلس عمل نہیں ہے اپنی شناخت سے اسمبلیوں میں کام کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ریفارمز پر تجاویز الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے الیکشن سے پہلے وہ تمام جماعتوں کو بلائے تاکہ الیکشن پر اتفاق ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت کلین و گرین پاکستان جماعت اسلامی منشور کا حصہ ہے غیر آباد سکیموں کو اقتدار میں آکر آباد کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں دھماکہ ہوا حکومت وفوج ملک کو پہلے پر امن بنائے جبکہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں کو نشہ سے پاک کریں سیمسٹر سسٹم کی بلیک سسٹم کو ختم کرنا ہوگا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نگران حکومت کی مدت میں اضافہ نہیں ہوگا جبکہ ایک دن کا اضافہ بھی عوام کے ساتھ ظلم ہوگا جسے مسترد کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 3 اگست کو حکومت کوئی ایکشن لیتی ہے تو بہاولپور میں ہی اعلان کروں گا، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلاکر ضابطہ اخلاق بنائے نگران حکومت پر الیکشن کمیشن کی نگرانی کریں گے۔



















