چیف کمشنر اسلام آباد کی سفارش پر وزارت داخلہ نے 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کے دوران وفاقی دارلحکومت میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کے(وزیر مملکت داخلہ ) نے 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروسز بند رکھنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔
پی ٹی اے حکام اس فیصلے پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروسز جلوس اور مجالس کے علاقوں میں بند رہیں گی۔
9 محرم کو 6 جی اور 7 جی میں دن 1 بجے سے رات 10 بجے تک سروس معطل رہےگی، 10 محرم کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک سیکٹر آئی اور ملحقہ سیکٹر میں سروس بند رہے گی۔
11 محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2 بجے سے شام 7 بجے تک سروس معطل رہےگی اور وبری امام نور پور شاہ میں دن 12 سے شام 7 بجے تک سروس معطل رہے گی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔



















