Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام قبول کرنے والی معروف گلوکارہ انتقال کرگئیں

نومسلم عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شہادہ صداقت (سینیڈ او کونر) 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

آئرش میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گانا ’نتھنگ کمپیئرز 2 یو‘ کی صورت اپنی گلوکاری کا جادو بکھیرنے والی نومسلم گلو کارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئی ہیں۔

گلوکارہ  او کونر نے اپنے کیریئر میں 10 البمز بنائے اور یہ 1990 میں ریلیز ہونے والی پرنس کے ‘نتھنگ کمپیئرز 2 یو’ کے لیے مشہور تھیں۔

 

 

آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا اور ان کی صلاحیتیں بے مثال اور موازنہ سے باہر تھیں۔”

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان، ان کے دوستوں اور ان تمام لوگوں سے تعزیت جو ان کی موسیقی سے محبت کرتے تھے۔

گلوکارہ سینیڈ او کونر نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اوراپنا نام بدل کر شہادہ رکھ لیا تھا، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں