سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر ختم کردیا ہے جس کے تحت اب ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹیکر ویزے اب بھی موثر ہوں گے۔
سعودی عرب نے پاکستامی سمیت مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کےعلاوہ ترکیہ، لبنان، نیپال، سری لنکا، مراکش، تھائی لینڈ، ویتنام، یمن، سوڈان، یوگنڈا اور کینیا کے شہریوں کے لیے بھی ویزہ اسٹیکر کو ختم کردیا گیا، جس کے تحت ان ممالک میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گے بلکہ ان کی جگہ آئندہ کیو آرکوڈ کے ساتھ ای ویزہ جاری ہوگا۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر کی بجائے کاغذ پر ویزہ پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوں گی جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ویزوں کے مؤثر ہونے سے متعلق معلومات ملیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















