انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے تقریباً دو دہائیوں بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کردیا، نومبر میں 18 برس بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
خیال رہے کہ سال 2004 میں گلگت بلتستان میں آخری بار بلدیاتی انتخابات ہوئے اور 2009 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوگئے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد حدود بندیاں مکمل کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کا کام شروع ہوگا اور نومبر کے پہلے ہفتے میں گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بلدیاتی ایکٹ گلگت بلتستان 2014 کو نافذ کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات 2017 کے شماریات کے مطابق ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















