Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ کام کے تجربے کو خوفناک قرار دیدیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے میگا اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دئیے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ میں ٹیلنٹ کے بجائے دوستی کو اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں لوگوں کو صلاحیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ دوستی کی وجہ سے کام ملتا ہے۔ بالی ووڈ میں اقربا پروری پر مایوسی ہوتی ہے۔

زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ساتھ کام کا تجربہ خوفناک تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں جب انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل کہا جاتا تھا توانہیں خوشی ہوتی تھی تاہم اسی چیز نے ان کے کیرئیر کو بہت نقصان پہنچایا۔

 زرین خان نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے بالی ووڈ میں بہت تعلقات ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ میں بہت زیادہ سوشل نہیں اور نہ زیادہ لوگوں سے میری جان پہچان ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں