Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں کیا بتایا ؟

کاجول نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلق اور بانڈ کے متعلق بات کی ہے۔

کاجول اور شاہ رخ خان نہ صرف آن اسکرین کیمسٹری کے لیے مشہور ہیں، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت قریبی رشتہ رکھنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

حال ہی میں، اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی اور انہوں نے نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار کے بارے میں کیا پسند اور ناپسند کرتی ہیں۔

کاجول نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کنگ خان کو ہر روز میسج نہیں کرتی ہیں تاہم اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکار ان کی کال اٹھائیں گے پھر چاہے وہ صبح 3 بجے ہی کیوں نہ ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ پسند نہیں کہ شاہ رخ خان سیٹ پر موجود ہر شخص کے ڈائیلاگ کیسے یاد کرلیتے ہیں۔

“جو مجھے پسند نہیں ہے اور ان کے متعلق وہ بات مجھے سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے، وہ یہ ہے کہ جب وہ سیٹ پر آتے ہیں، تو وہ سیٹ پر موجود ہر شخص کے تمام مکالموں کو جانتے ہوتے ہیں۔”

“اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم تین صفحات کا سین کر رہے ہیں، انہوں نے تینوں صفحے یاد کر لیے ہوں گے۔ وہ میرے مکالمے، اس کے مکالمے اور تیسرے شخص کے مکالمے بھی جانتے ہوتے ہیں۔”

خیال رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان مختلف پراجیکٹس میں متعدد بار کام کر چکے ہیں۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں کیں ہیں جس میں کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے شامل ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں