پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا نے بتادیا کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عروبہ مرزا نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ انہوں جب پہلی بار منفی کردار کیا تو انہیں ہر بار منفی کرداروں کی پیشکش ہوئی اور وہ خود بھی سمجھتی ہیں کہ ان کے لیے منفی کردار کرنا اچھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین ڈراموں میں مثبت کردار کیے، جس میں سے ایک ڈراما نشر نہیں ہوا، دوسرے کی شوٹنگ نہیں ہوئی اور تیسرے ڈرامے میں ان کے مثبت کردار کو پسند نہیں کیا گیا۔
View this post on Instagram
عروبہ مرزا نے کہا کہ انہیں منفی کرداروں میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہیں بھی لگتا ہے کہ انہیں ہمیشہ ایسے ہی کردار ادا کرنے چاہئیے۔
شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق خبریں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ شادی شدہ ہیں، زیادہ تر لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ ان کی شادی ہوچکی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس انہوں نے منگنی کی تھی اور منگنی کی تقریبات اتنی زیادہ اور بڑی تھیں کہ لوگوں کو لگا کہ شاید ان کی شادی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل
اداکارہ عروبا مرزا کے مطابق انہوں نے شادی نہیں کی اور فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی کریں گی تو وہ دھوم دھام سے کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















