Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی ،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج صبح سے ملتان کی مختلف کانفرنسز کا حصہ ہوں، کانفرنسز میں حسین اور حسینیت کے فلسفے کی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان ہوا، مختلف ملکوں کے لوگ علم لگانے دولت گیٹ تشریف لائے، دنیا بھر میں تعزئیے سب سے پہلے ملتان سے نکالے گئے، عزاداری میں لکھنؤ کے بعد اگر کوئی مقام ہے تو وہ ملتان کا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ سوئیڈن کے واقعے سے دل آزاری ہوئی جس پر او آئی سی نے آواز اٹھائی ہے، سوئیڈن کے واقعے پر ہمیں مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی اپنے نانا کے دین کی بقاء کے لیے ہے، حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی، اللّٰہ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔

 تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے، ملک میں انارکی نہیں پھیلنی چاہیے لیکن اس طرح کے واقعات کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں