Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی وبہبود ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کل انہوں نے وفاقی وزرا ، آرمی ونیول چیف، گورنر اوروزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی افسران کے ہمراہ گوادر میں اہم دن گزارا۔ ہم نے ترقی، بنیادی ڈھانچہ اورتعلیمی منصوبوں کے ایک سلسلہ کا سنگ بنیادرکھا ہے جس سے علاقہ کی تقدیر بدل جائیگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس صوبہ نے دیگر وفاقی اکائیوں کے مساوی ترقی نہیں کی ہے جو باعث شرم ہے، ترقی کیلئے ان کا نظریہ لوگوں کے معیار زندگی کوبلند کرنے سے جڑا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی وبہبود ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبہ کے عوام کا ہے، جب ان کے اوران کے بچوں کی زندگی میں بہتر تبدیلی آئیگی تو وہ ترقی کے مالک اورحصہ داربن جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب کے دوران انہوں نے بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور حالات کا خود مشاہدہ کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لیٹ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران بلوچستان کے نوجوانوں سے ان کی ملاقات ان کے دورے کا ایک اہم حصہ تھا۔ ان نوجوانوں کے چمکتے اوردھمکتے چہروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بلوچستان اورپاکستان کامستقبل محفوظ اورذمہ دار ہاتھوں میں ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں