وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کے لیے وزارت داخلہ کو تجویز دے دی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی لیول غیر ملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جبکہ 31 جولائی اور یکم اگست کی چھٹی کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے وزرات داخلہ کو سمری بھجوا دی ہے، وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔



















