Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم عاشور پر وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھے، کی قربانی میں عظمت، آفاقیت اور ایثار کی ایسی علامتیں ہیں جن کی پوری بنی نوعِ انسان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 14 صدیاں گزرنے کے باوجود، اللہ کے نبی ﷺ کے خاندان کی اس عظیم قربانی کی یاد نے انسانی شعور کے ارتقاء اور حق، انصاف اور آزادی کی انسانی جدوجہد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے امامؓ کی مثال صبر، برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساسے کی حفاظت کیلئے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں