Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ اسد عمر نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018ء میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019ء تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زرمبادلہ کے ذخائر 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں