پاکستان کے معروف اداکار نعمان حبیب کی فیملی نے ’عمرے’ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار نعمان حبیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اہلیہ اسماء نعمان کی جانب سے انسٹاگرام پر مدینہ منورہ سے دلکش تصاویر شئیر کی گئیں جب کہ اداکار نے بذریعہ اسٹیٹس بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کر رہے ہیں۔


تصاویر میں اداکار کی دونوں بیٹوں کو خوبصورت عبایا میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار نعمان حبیب معتدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ شائقین نعمان حبیب کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















