Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل سے گرنے والی ماں، بیٹی ڈمپر کے نیچے آکر جاں بحق

شہر قائد میں المناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو کے مطابق پرانا گولیمار کے قریب حادثے کا شکار خاندان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، موٹر سائیکل گڑھے میں لگنے کی وجہ سے بائیک سوار نیچے گرے۔

عقب سے آنے والے ڈمپر نے ماں اور بیٹی کو روند دیا، جاں بحق افراد میں 5 سالہ ارمش اور 30 سالہ نگینہ شامل ہیں۔

پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس فیملی کے بیان کے بعد مقدمے کا اندراج کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں