فردین خان اور اہلیہ نتاشا مادھوانی نے شادی کے تقریباً 18 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان اور نتاشا مادھوانی کی شادی دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں- ڈیانی ازابیلا خان (پیدائش 2013) اور ازاریس فردین خان (2017 میں پیدا ہوئے)۔
اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی نے مبینہ طور پر ‘خوشگوار طریقے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے’۔ فردین اور نتاشا ایک سال سے الگ رہ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق “دونوں کو الگ الگ رہتے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہونے لگے۔ تو وہ حالات سے نبردآزما نہ ہو سکے اور بہتری کے لیے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہےکہ فردین اور نتاشا دونوں نے اس معاملے پر “کوئی تبصرہ نہیں” کے موقف کا انتخاب کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















