Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی وزارت خارجہ کا بیان جاری

اسلام آباد: سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2023ء صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10ویں سالگرہ ہے، پچھلی دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے گئے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا، پاکستانی حکومت سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کریں گے اور نائب وزیراعظم ہی لائفنگ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹیجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔ پُرامید ہیں کہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چین روایتی دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم کے دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے، پاک چین تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا موقع ملے گا۔ پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانا اور خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں