بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنویر سنگھ پر کڑی تنقید کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے معروف اداکار رنویر سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا رنویر سنگھ کو یہ مشورہ ہے کہ وہ کرن جوہر اور ان کے فیشن سینس سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ کو چاہئے کہ وہ عام لوگوں کی طرح لباس زیب تن کریں، جس طرح دھرمندر جی اور ونود کھنّا جی اپنے دور میں پہنا کرتے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کسی ایسے شخص کو ہیرو نہیں کہہ سکتی جو کسی کارٹون کی طرح دکھتا ہو۔
View this post on Instagram
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ برائے مہربانی ساؤتھ کے ہیروز کو دیکھیے کہ وہ کس طرح تیار ہوتے ہیں، وہ کس قدر مردانہ وجاہت سے بھرپور لگ رہے ہوتے ہیں، برائے مہربانی ہمارے ملک کی ثقافت کو نہ بگاڑیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کے اس متنازع بیان پر اداکار رنویر سنگھ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















