Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوری قوم کو متحد ہو کر دہشتگری کے ناسور سے جان چھڑانا ہوگی، قمر زمان کائرہ

 قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دہشتگری کے ناسور سے جان چھڑانا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا جبکہ قمر زمان کائرہ نے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گری کے ناسور سے جان چھڑانا ہوگی۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل اس قسم کے واقعات پاکستان کے دشمنوں کی ایک گہری سازش ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں