ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے باجوڑ دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کو شہر میں سکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور تھانوں کی سطح پر روابط مزید مربوط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
کراچی پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس چیف نے پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی سخت بنانے، جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کیلئے مخصوص پوائنٹس بنانے کیلئے ضلعی سطح پر زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس چیف نے محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی طرز پر آئندہ بھی پولیس افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















