جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی پشاور منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلخراش واقع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردیئے ہیں۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















