Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی

شادی کے 18 سال بعد بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار فردین خان اور اہلیہ نتاشا مادھونی نے 18 سال بعد جدائی کا دردناک فیصلہ کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کر دیا۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا مادھونی تقریباً 1 سال سے اپنے شوہر سے علیحدہ لندن میں وقت گزار رہی تھیں۔

 

بالی ووڈ اداکار فردین خان اورانکی اہلیہ کا شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ - Lifestyle - SAMAA

 

دونوں کے 2 بچے ایک بیٹی اور بیٹا ہیں جو دونوں نتاشا کے پاس ہیں۔ بچوں کی پرورش کیلئے دونوں نے ایک سال اختلافات دور کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر مکمل علیٰحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ فردین خان بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں، وہ تھرلر فلم “وس فوٹ” کے ذریعے 11 برس بعد بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں