Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران اور پاکستان کے امن و سلامتی ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں ، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے امن و سلامتی ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی جہاں ان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ڈاکٹر رضا امیری مقدم باجوڑ دھماکے پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی جبکہ ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء بھی کی گئی۔

ملاقات میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشگردی کے خلاف جنگ میں ایران پاکستان کا اہم کردار ہے، اعلیٰ ایرانی قیادت کی جانب سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام لیکر ایا ہو ، پاکستان کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام اور آپ کا ایک اہم کردار ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے امن و سلامتی ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ذاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں