Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی

پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ پی این ایس شاہجہاں 10 مئی 2023 نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور پی این ایس شاہجہاں کا موٹو ہے  کہ تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔

کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عدنان لغاری نے کہا کہ پی این شاہجہاں بلاشبہ جارحانہ طاقت رکھنے والا مہلک جہاز ہے اور طویل فاصلے پر زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم کی بدولت پی این ایس شاہجہاں عصر حاضر کے جدید ترین جنگی جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی این ایس شاہجہاں سطح آب، زیر آب اور فضا میں بیک وقت جنگ لڑ سکتا ہے، پی این ایس شاہ جہاں دشمن کے میزائِل اور لڑاکا طیارے تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عدنان لغاری نے مزید کہا کہ پی این ایس شاہ جہاں جدید سپر سونک میزائلوں کی بدولت دشمن کے سمندری اور زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، جارحانہ دفاعی نوعیت کا پی این ایس شاہجہاں اپنے تھری ڈی ریڈار سے اینٹی ائیر ڈیفنس صلاحیت فراہم کرتا ہے، فورس ملٹی پلائر پی این ایس شاہجہاں سے پاک بحریہ کی جارحانہ صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں