Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کی شرٹ سے بھارتی لوگو ہٹادیا گیا

لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے بھارتی لوگو کو ہٹادیا گیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں جس کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت ہی بابر اعظم نے شرٹ پر بھارتی لوگو لگانے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی جوئے کمپنی کا لوگو کولمبو اسٹرائیکرز کی شرٹ پر لگا ہوا ہے جسے لگانے سے بابر اعظم نے انکار کیا تھا۔

فرنچائز نے بھی بابر اعظم کے فیصلے کا احترام کیا اور ان کی شرٹ سے لوگوں کو ہٹادیا گیا جس کی تصدیق اتوار کو ہونے والے میچ میں ہوگئی ہے۔

اتوار کو ہونے والے میچ میں بابر اعظم کی شرٹ سے لوگو غائب تھا جب کہ دوسری جانب اسی ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز اور نسیم شاہ کی شرٹ پر لوگو موجود تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں