بھارت کے نامور اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل 2‘ اور پوجا کا فینز بڑی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، ان سب کیلئے ایک اچھی خبر سامنے ہے کہ ٹریلر آج ہی ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ڈریم گرل 2 کا ایک دلکش پوسٹر بھی جاری کیا گیا ، جس میں شاندار اننیا پانڈے کو “پری” کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اداکار کی رومانس اور مزاحیہ فلم 25 اگست کو سینما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ اس سے قبل فلم کے پہلے حصے میں آیوشمان کھرانہ نے دو کردار ادا کرے تھے جن کو مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے فلم کافی مقبول ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر کامیاب بزنس بھی کیا تھا۔ ناظرین و سامعین کو فلم میں آیوشمان کا کردار بہت پسند آیا تھا جو ایک ایسا لڑکا تھا جو کہ عورت کی آواز کی باآسانی نقل کرسکتا تھا۔
آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کی کاسٹ میں اننیا پانڈے، پاریش راول، راجپال یادو، اسرانی، وجے راز، انو کپور اور منجوت سنگھ شامل ہیں۔ یہ فلم ایکتا آر کپور نے پروڈیوس کی ہے جبکہ راج شاندلیا نےاسے ڈائریکٹ کیا ہے۔
ٹیزر دیکھیں:
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















