انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے ملک واجد اور لاہور سے محمد کامران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے سینئر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔ سینئر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود نے دونوں رہنماوں کو پارٹی رومال پہنادیے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود نے دونوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر محمد کامران نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست میں شمولیت کا برابر حق رکھتے ہیں۔
ملک واجد نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود نے کہا کہ نوجوان قیادت کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے آئی پی پی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ 9 مئی کے واقعات پاکستان کی سیاسی تاریخ پر بدنما داغ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















