Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ ظلم کی انتہا ہے، ہم یہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکمران جاتے جاتے بھی عوام پر پیٹرول اور بجلی بم گرا گئے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ ظلم کی انتہا ہے، پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے  اقتدار میں آکر مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری سے پریشان عوام کے لیے جینا مشکل ہوگیا، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم سو روپے کمی کرے۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت بجلی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں کمی کرے، اشیائے خورونوش کی نرخ کم کیے جائیں، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر ظلم بند کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام الیکشن میں ظالموں اور نااہلوں کا احتساب کریں گے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں