Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ریاست اور معیشت کو بچانے کا فیصلہ کیا تھا، معیشت میں نصب بارودی سرنگوں کا خاتمہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے سامنے ہیں، ہم نے سستی شہرت کےلیے کوئی فیصلہ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

انھوں نے کہا کہ یہ پہلا مانیٹرنگ سسٹم ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پرہے، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سسٹم 35سے زائد چینلزکو مانیٹرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ تمام حکومتی خبروں اور اداروں کی مانیٹرنگ کرے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسزاور طلباء اس پروجیکٹ کے ساتھ جڑسکتے ہیں، وفاقی حکومت نے گزشتہ15ماہ میں بہت کام کیا ہے، پی ایس ڈی پی پروگرام کا پہلا فیزمکمل ہوچکا ہے، یہ اپنی نوعیت کا واحد ڈیجیٹل ٹریننگ سسٹم ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کا آغاز کیاتھا، موجودہ حکومت نے اداروں کی بہتری کےلیے اقدامات کئے، ریڈیو پاکستان کی نشریات52ممالک میں سنی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں