وزیراعظم شہباز شریف نے جاتے جاتے بڑی تعیناتی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد زبیر ٹوانہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















