Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ بم دھماکے کے شہداء کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ حادثے میں جے یو آئی کے 60 کارکن شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہیں، باجوڑ دھماکا افسوسناک ہے، یہ حالات کا ایک جبر ہے اور تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے، آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں، حادثے کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، آزمائش کی گھڑی میں قوم کا شکر گزار ہوں۔

  انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سطح پر بھی واقعے کی مذمت کی گئی، جنہوں نے ٹارگٹ کیا انہوں نے ذمہ داری قبول کی ہے، اسلحے کی جنگ کو غیر شرعی قرار دیتے ہیں، کسی کو حق نہیں بے گناہ مسلمان کا خون بہائے، پوائنٹ سکورنگ نہیں سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، دلیل کی بنیاد پر یہ جنگ جیتیں گے، بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ جمعیتعلماء اسلام اپنا نظریہ نہیں چھوڑے گی، ہم نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا پیغام دیا ہے، ہم نے دہشت گردی کا جواب دہشت گردی کے انداز میں نہیں دینا۔

متعلقہ خبریں