Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل پرحکم امتناع دینےکی استدعا فی الوقت مسترد

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ ٹرائل پرحکم امتناع دینے کی استدعا فی الوقت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں حکم امتناع نہ دینے کے ہائیکورٹ احکامات کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کا متفقہ حکم نامہ تھا، ہم تو سمجھ رہے تھے کہ اس سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

وکیل پی ٹی آئی خواجہ حارث نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا جس پرجسٹس یحیحی آفریدی نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ کب مقرر ہے؟

خواجہ حارث نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں کل سماعت ہونی ہے، جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ عدالتی حکم میں طے ہوا تھا کہ پہلے ہائی کورٹ میں موجود درخواستوں پر فیصلہ ہوگا، حالات کا ادراک تھا اس لئے فریقین کا متفقہ حکم نامہ جاری کیا تھا۔

انھوں نے ریمارکس دیے کہ علم تھا کہ گزشتہ سماعت پر جو اپیل مقرر تھی وہ غیرموثر ہوچکی تھی، ہو سکتا ہے کل ہائی کورٹ آپ کو وہ ریلیف دیدیے جو درکار ہے، آپکی درخواست پر پرسوں سماعت کر لینگے۔ ہائی کورٹ کو تھوڑا وقت دیا جانا چاہیے

جسٹس یحیحی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ موجودہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس کا جائزہ لیں، آپ نے عدالتی حکم نامہ کو تصور کیا ہے جیسے درخواست مسترد ہوگئی ہو۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کل چیئرمین تحریک انصاف کا 342 کا بیان بھی ریکارڑ ہوچکا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے جمعہ کو جواب مانگ لیا اورخواجہ حارث کو ہدایت کی کہ جمعہ تک صورتحال کا جائزہ لیں۔

جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ اگرہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا تو فیصلہ کیجیئے گا درخواست واپس لینی ہے یا نہیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا فی الوقت مسترد کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں