سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مون سون بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں نے 21 افراد کی جان لے لی ہے جن میں 10 بچے، 8 مرد اور 3 عورتیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مون سون بارشوں کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جبکہ اب تک 213 مال مویشی مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے سبب 324 جزوی جبکہ 18 گھر مکمل تباہ ہوگئے، تاہم جیکب آباد میں 25 اور سکھر میں 19 یوسیز متاثر ہوئی۔
دوسری جانب این ڈی ایم نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ گدو اور سکھر پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کی نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















