Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہونے والا الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات چند منٹ جاری رہا تاہم سیکریٹری داخلہ کی عدم شرکت پر اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکام نے الیکشن کمیشن  کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ وزیر داخلہ کے ساتھ عراق گئے ہیں جس کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان زائرین سے متعلق معاہدے کے باعث سیکریٹری کو جانا پڑا تاہم سیکریٹری داخلہ کا عراق جانے کا پروگرام الیکشن کمیشن  اجلاس سے پہلے کا طے تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے مخصوص نشستوں  کی تعداد اور انتخابی اخراجات سے متعلق دستاویزات طلب کر رکھی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اجلاس سوموار کو دوبارہ طلب کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں