قائد (ن) لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
قائد (ن) لیگ نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے ان فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی، اگر اللہ تعالٰی نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقع دیا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















