Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریار چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کا کنٹرول جلد ایشیا پاک کے پاس آجائے گا، کراچی کے لیے سستی بجلی کے حصول کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں ڈھائی سے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سستی بجلی کے لیے کوئلہ، ہوا اور سولر میں سرمایہ کاری ہو گی۔

شہریار چشتی نے کہا کہ سب سے پہلے جامشورو میں موجود امپورٹڈ کول پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، 660 میگاواٹ کا جامشورو پلانٹ تیار ہے جس کو تھر کے کوئلے پر منتقل کر کے آئندہ چھ ماہ میں بجلی حاصل ہو سکے گی، منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جامشورو میں ہی ایک اور مزید چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے مقامی کوئلے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ونڈ اور سولر سے آئندہ پانچ سال میں 3000 میگاواٹ سستی بجلی حاصل کی جائے گی، اس پروجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، یو اے ای کے تعاون سے یہ سرمایہ کاری ہو گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں