چینی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی بحالی میں سی پیک کا اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔
اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اس منصوبے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کو توسیع دینے کا اعادہ کیا۔
شی جن پنگ نے سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کے مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے پر اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔
چین کے صدر نے کہا کہ 2013 میں اس منصوبے کے اجراء سے اب تک چین اور پاکستان نے سی پیک سے باہمی ترقی کے بے شمار اہداف حاصل کئے ہیں۔
شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دوستی کی واضح سند ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے، عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















