نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی جبکہ آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران دو سابق بیوروکریٹس، دو سیاست دان اور ایک ٹیکنوکریٹ کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے۔
قائد حزاب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ سلیم عباس جیلانی، تصدق حسین جیلانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔نوابزادہ ذوالفقار مگسی اور نواب اسلم رئیسانی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















